

Loading content...
یہ مسلسل بھاگتا رہتا ہے اور اسے کچھ نظر نہیں آتا لیکن ہوتا یہ ہے کہ ابھی وہ شہر امن کی سرحد سے کوسوں دور ہوتا ہے اسے اس تاریکی میں اپنے شہر ِامن کی سرحد کی روشنیاں نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں یعنی ابھی انسان شیطان ہی کی عملداری کے علاقے ہی میں ہوتا ہے کہ اسے مکاشفات ہونا شروع ہوجاتے ہیں وہ انوار قدسیہ کا مشاہدہ کرنا شروع کر دیتا ہے مگر وہ مشاہدہ ایسا ہوتا ہے کہ جیسے بہت دور سے کسی شہر کی روشنیاں نظر آتی ہیں مگر شہر کی کوئی چیز واضح نہیں دیکھ سکتا یہ پہلی منزل ہوتی ہے اس کے بعد بھی انسان کو رکنا نہیں چاہیے بلکہ رفتار کو اور تیز کرنا چاہیے کیونکہ کئی لوگ مشاہدات سے دھوکہ کھا جاتے ہیں اور وہیں رک جاتے ہیں اس طرح وہ گرفتار ہوجاتے ہیں جب انسان شہر امن کی فصیل کے قریب جاتا ہے تو اسے دور سے اپنے لوگوں کا مشاہدہ ہوتا ہے یعنی انسان عالم ارواح کے لوگوں کو دور سے دیکھتا ہے لیکن یہ بات بھی منزل پر پہنچنے کی علامت نہیں ہے کیونکہ یہ بھی ابلیس ہی کی عملداری کے علاقے سے شروع ہوجاتی ہے یہاں بھی رکنا نہیں ہوتا بلکہ اور آگے جانا ہوتا ہے یہ دوسری منزل ہے اسی کے بارے میںارشادِ رب العزت ہے کہ یخرجھم من الظلمات الی النور یعنی انسان کو ابلیس کی عملداری کے سیاہ جنگل سے نکال کر روشنیوں کے شہر میں لایا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار