

Loading content...
دوستو انسان کا ابلیس کے چنگل سے آزادی کیلئے Struggle کرنا بھی ایک عظیم نعمت ہے دیکھئے یہی جد و جہد ہر جاندار میں پائی جاتی ہے کیونکہ جب ہم کسی چیونٹی کو ڈسٹربDisturb کرتے ہیں تو وہ بھی ہمیں کاٹنے کی کوشش کرتی ہے اور اپنی ٹانگیں چلانا شروع کر دیتی ہے اور وہ ہمارے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتی بلکہ اپنی طاقت کے مطابق جنگ کرتی رہتی ہے اسی طرح انسان کو اس طاقتور دشمن سے ہار نہیں ماننا چاہیے بلکہ جہد ِ مسلسل ہی اصل چیز ہے اس لئے ابلیس لاکھ طاقتور دشمن سہی ہمیں اس سے صلح نہیں کرنا چاہیے کیونکہ صلح کرنا اس کے حلیف بننے کے برابر ہے اور اس کا انجام جہنم ہے انسان جب اس کے چنگل سے بھاگتا ہے تو اس کے سامنے تین ماہ کا سفر ہوتا ہے لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ابلیس کی نگرانی بھی اسی راستے پر ہوتی ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ یہی ایک شارٹ کٹ Short Cut راستہ ہے اور اسی لئے تو اس نے کہا تھا کہ میں صراطِ مستقیم Short Cut Way پہ بیٹھوں گا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ یہی شارٹ کٹ راستہ Short Cut Way ( بلد الامین ) شہر امن تک جاتا ہے اور اسی پر شیطان کی مکمل نگرانی ہوتی ہے اور جہاں تک اس کی عملداری کا ایریا ہوتا ہے وہ اس پر مسلسل نگران ہوتا ہے اسی لئے انسان کیلئے وہیں تک ابلیس کا خطرہ رہتا ہے جہاں تک اس کی عملداری ہوتی ہے اس لئے سرحدِ خلوص کو عبور کرنے تک انسان ہمیشہ خطرے میں رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار