

Loading content...
بعض کم حوصلہ لوگ تو ایسے بھی ہوتے ہیں کہ وہ ابلیس کی جیل سے کئی مرتبہ بھاگتے ہیں اور بار بار اپنی غفلت کی وجہ سے گرفتار ہوتے رہتے ہیں اور اس طرح ایک دن وہ ناامید ہوجاتے ہیں یہ لوگ ہمیشہ کیلئے محروم ہوجاتے ہیں کیونکہ کسی کا اپنی جدو جہد کو روک لینا ایک طرح سے اپنی ہلاکت میں ابلیس کی معاونت کرنے کے مترادف ہے انسان کو کسی مقام پر اپنی کوشش Struggle کو روکنا نہیں چاہیے کیونکہ اس جد و جہد کو جاری رکھنا یعنی ابلیس کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنا بھی بڑی بات ہے کیونکہ اس سے اپنی ہلاکت کی معاونت کے جرم سے بچ جاتا ہے اور لڑتے لڑتے مرجانا بھی باعث نجات ہوتا ہے جیسا کہ ہر مجاہد کی قسمت میں فتح لکھی ہوئی نہیں ہوتی بلکہ اکثر مجاہدین لڑتے لڑتے جان دے دیتے ہیں ان کا اسی طرح جان دینا بھی ان کی فتح ہوتی ہے اس جہاد میں آنے والی موت بھی حیات ابدی کا ثمر دیتی ہے اسی لئے فرمایا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار