

Loading content...
اس کے جواب کیلئے ایک حسی مثال دیتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ نے شاید اتحادی فوجیوں کے کئی واقعات پڑھے ہوں گے کہ وہ جرمنی گسٹاپو سے فرار ہوئے پھر انہوں نے قریبی ملک میں جانے کیلئے جد و جہد شروع کردی جب جرمن فوج کو پتہ چلا کہ کوئی ان کی قید سے سکیپ کر گیا ہے تو اس کے پیچھے تلاش میں نکلے ان کے ساتھ شکاری کتے Detector Dogs ہوتے تھے اور وہ بھاگے ہوئے فوجی کا تعاقب کرتے تھے اسی طرح جب انسان ابلیس کی جیل توڑ کر نکل بھاگنے میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ ملعون بھی اپنے شکاری کتے اس کے تعاقب میں لگا دیتا ہے بس پھر کیا ہوتا ہے کہ جہاں بھی وہ سستانے بیٹھ گیا یا کسی چیز میں مشغول ہوگیا تو وہاں پیچھے آ کر ابلیسی کتوں نے اسے پکڑوا دیا اور شیطانی فوج اسے دوبارہ اپنی جیل میں ڈال دیتی ہے اور اس طرح دوچار ماہ گزرجاتے ہیں اس کے بعد انسان پھر کوشش کرتا ہے اور کامیاب بھی ہوجاتا ہے تو پھر وہ اس جنگل میں بھاگتے بھاگتے ایک سایہ دار درخت دیکھ کر اس کے نیچے سوجاتا ہے اور پھر پکڑا جاتا ہے اسی طرح وہ کسی چشمے میں نہانے لگ جاتا ہے تو پکڑا جاتا ہے یا اس راستے میں کسی پھل دار درخت کے پھل کھانے میں مشغول ہوجاتا ہے تو پھر پکڑاجاتا ہے جبکہ یہ سفر تھا تو صرف تین ماہ کا مگر انسان
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار