

Loading content...
اس میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ یہ آب ِ وجود و حیات و بقا اپنے عین النور سے ظاہر ہوئے ہیں جیسے سورج سے شعاعیں نکلتی ہیں اور ان سارے انوار کا ایک ہی سرچشمہ ہے ایک ہی عین ہے اور یہ اس کے معین ہیں اور وہ چشمہ و عین الحق والعصمت ملکۂ عالمین صلوات اللہ علیھا کا نور ہے کہ جو اولین حقیقت تھا اور اسی نورِ ذاتیہ اِلٰہیہ صلوات اللہ علیھا سے باقی انوار اطہار علیھم الصلوات و السلام کو لباس تعینات ملا ہے اور اسی سرچشمہ ٔ نور سے ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کوبھی اعزاز ِاظہار و نمود ملا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار