

Loading content...
اس آیت کا عام طور پر یہی ترجمہ کیا جاتا ہے کہ ہر چیز کی زندگی پانی سے ہے مگر اس جدید دور میں تو یہ ثابت کرنا ناممکن ہے کہ واقعی ہر چیز کی حیات کا سلسلہ پانی کی وجہ سے جاری ہے کیونکہ ایسی کئی چیزیں دریافت ہوچکی ہیں کہ جن کیلئے پانی حیات نہیں موت ہے اور ایسی کئی چیزیں ہمیں معلوم ہیں کہ جو کبھی بھی پانی نہیں پیتی ہیں مگر زندہ ہوتی ہیں اگر ہم اس مذکورہ آیت کے یہی معنی لے لیں کہ جو عام طور پر لکھے ہوئے ہیں تو اللہ جل جلالہ کے دعوے کی (نعوذ باللہ ) تکذیب ہوتی ہے اس لئے ہمارے لئے یہی معنی لینا لازم ہوں گے کہ اس کائنات کی حیات کا دار و مدار نور محمدؐی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ہے نہ کہ عام پانی پر ـ ان وضاحتوں کے بعد اب ہم اپنے اصل موضوع کی طرف آسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا اسم مبارک ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار