

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ منطق کی ایک اصطلاح ہے حد ودِاضافی اس میں ہوتا یہ ہے کہ بیان میں ذکر شدہ چیز کا جب ذکر ہوتو اس میں سے جودوسری چیز خود بخود ثابت ہوجائے تو اسے حد ِاضافی کہا جاتا ہے جیسا کہ آپ کہتے ہیں بیوی تو آپ نے ذکر کیا ہے بیوی کا مگر اس لفظ سے شوہر کا وجود خود بخود دریافت ہوجاتا ہے کیونکہ جو بیوی ہے تو اس کا کوئی نہ کوئی شوہر تو ضرور ہوگا اسی طرح لفظ باپ سے بیٹے کا وجود خود بخود دریافت ہوجاتا ہے کہ وہ بھی ہے اسی طرح داماد کا جب لفظ آئے گا تو اس کی بیوی کا وجود خود بخود دریافت ہوجاتا ہے اسی طرح اللہ جل جلالہ نے ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا کا ذکر اس طرح پردے میں فرمایا ہے کہ ایک سطحی نظر سے دیکھنے والے کو ان کا وجود دریافت ہی نہیں ہوتا اور وہ سمجھتا ہے کہ یہاں صرف دوکا ذکر ہے کیونکہ وہ ذات پاک صلوات اللہ علیھا صاحب پردہ ذات تھیںتواللہ جل جلالہ نے ان کا ذکر بھی ان دو ذوات اطہار علیھما الصلوات و السلام کے ذکر کے پردے میں چھپا دیا ہے کیونکہ اللہ چاہتا ہے کہ اس باپردہ ذات پاک صلوات اللہ علیھا ذکر ہو بھی جائے اور کسی کو معلوم بھی نہ ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار