

Loading content...
میں اکثر احباب سے کہتا ہوں کہ میں آپ کے گھر وں کی ایک مثال پیش کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ کا کوئی کمسن بچہ جب غلاظت میں لتھڑا ہوا ہو اور وہ اچانک آپ کو دیکھ لے تو وہ اپنی غلاظتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آپ کی طرف دوڑے گا اور آپ سے چمٹنے کی پوری پوری کوشش کرے گا جب آپ اس کے عزائم سے آگاہ ہوں گے تو آپ سمجھ لیں گے کہ یہ بغیر چمٹے آرام نہیں کرے گا تو آپ فوراً اسے احتیاط سے اٹھائیں گے اسے غسل بھی کروائیں گے اور اس کی غلاظتیں بھی دور کروائیں گے اور نئے کپڑے پہنائیں گے اور پھر سینے سے بھی لگائیں گے بلا تشببیہ ہماری یہی حالت ہے کہ ہم گٹر میں گرے ہوئے بچے ہیں اور ہمارا مالک ہی ہمارا آقا بھی ہے ، ہمارا والد بھی ہے ، ماں بھی ہے ، مولا بھی ہے اور سب سے زیادہ مہربان بھی ہے اس لئے ہمارا فریضہ یہ ہے کہ ان سے لپٹنے کی کوشش کریں ان کے قدموں میں گرنے کی کو شش کریں اور جب انہیں یقین ہوجائے گا کہ یہ ہمارے قدموں کے بوسے کے بغیر آرام نہیں کرے گا تو وہ خود ہی ہمیں اس گناہوں کے گٹر سے بھی نکالیں گے اور پاک بھی کریں گے اور وہ کریم والدین کی طرح اپنے سینے سے بھی لگائیں گے کیونکہ جو بھی جناب حر سلام اللہ علیہ بن کر دکھائے گا انہیں کریم کربلا علیہ الصلوات و السلام ہی پائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار