

Loading content...
اس دور میں اہل ِ محبت کو گمراہ کرنے کیلئے یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت صرف نیک لوگوں کو ہو سکتی ہے اور عام لوگوں کو صرف علما ئے کرام کی تقلید کرنا لازم ہے دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ علمائے کرام سے دین سیکھنے کیلئے انہیں بلایا جائے تو پہلے اچھی خاصی رقم مہیا کرنا پڑتی ہے اس دور میں کچھ دین فروش علما منبر پر قابض ہیں اور دین مہنگا ہو گیا ہے اس لئے عوام میں بے دینی کا رجحان بڑھ رہا ہے اور سلسلہ ٔ تبلیغ تقریباً ختم ہو چکا ہے اور مارکیٹ میں جو دین موجود ہیں ان میں ہر دکان دار کا مال ایک دوسرے سے مختلف ہے اور کسی عام آدمی کیلئے یہ معلوم کرنا ہی محال ہے کہ کون سا دین حق ہے ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا مطلوبہ دین کون سا ہے ؟ اس لئے اس دور میں لازم ہوگیا ہے کہ پہلے اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف رجوع کریں اور ان کی بارگاہ میں استغاثہ کریں کہ مولاؐ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ اس دور میں آپ کے دین کا پرچار کرنے والا کون ہے اور مجھے کس کی تقلید و اطاعت کا پٹہ اپنے گلے میں ڈالنا چاہیے مجھے اپنے دین و دنیا کیلئے کس کو شیخ و مرشد بنانا چاہیے آپ خو د مجھے آگا ہ فرمائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار