

Loading content...
وہاں سے ایک جاندار کو جب لایا گیا تو اسے Freezing Pointفریزنگ پوائنٹ کے موسم میںلایا گیا مگر جب برطانیہ میں اسے چند درجے کم سردی ملی تو وہ تڑپنے لگا کیونکہ اسے مالک حقیقی نے اسی موسم کیلئے بنایا تھا کہ جس میں وہ رہ رہا تھا اس کے برعکس ہم افریقہ کے لیزرڈ ] چھپکلی جیسا ایک جانور ہے [کو دیکھتے ہیں کہ جو 60سینٹی گریڈ گرمی میں بھی بہت خوش رہتا ہے اگر اسے ساؤتھ پول South Poolمیںپھینک دیا جائے تو وہ جگہ اس کیلئے زمہریر ] سرد جہنم [ ہی ہوگی اور اگر ساؤتھ پول کے پینگوئین کو افریقہ کی گرمی میں ڈال دیا جائے تو وہ فضا ان کیلئے نار ِجحیم بن جائے گی کیونکہ یہ دونوں جس جس مقام کیلئے بنے ہیں اسی میں ان کی جنت ہے اسی طرح عرفا کو معرفت کی قیامت ہی کیلئے بنایا جاتا ہے اور اس کیلئے یہی قیامت ہی جنت ِ وصال ہے اور عارف اس جنت ِ وصال میں جوان ہوکر جاتا ہے اور پھر اس میں ہمیشہ ہمیشہ جوان رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار