

Loading content...
آپ خود سوچیں کہ یہ کیفیت کیوں طاری ہوئی ہے ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو آپ شیر کی درندگی پر یقین رکھتے ہیں دوسری بات یہ ہے کہ اس کا آپ نے مشاہدہ بھی کرلیا ہے اور وہ آپ کے سامنے کھڑا ہے تیسری وجہ یہ ہے کہ آپ کو یہ بھی یقین ہے کہ آپ اس سے بہت کمزور ہیں وہ اگر حملہ کردے تو اس سے خود کو بچانے کی آپ میں طاقت ہی نہیں ہے اور نہ ہی اس سے بھاگنے کی آپ میں جرأت ہے بس انہی باتوں پر یقین ِ کامل نے آپ کو حواس باختہ کردیا ہے اور ایک عظیم خوف کی کیفیت آپ پر طاری ہوگئی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار