

Loading content...
کل میں نے گذارش کی تھی کہ معارف شنیدہ و زبانی نہیں ہوتے بلکہ کیفی ہوتے ہیں کیونکہ انسان جب مشاہدہ ٔ حقائق کرتا ہے تو اس کے نفس پر اس کی ایک کیفیت مرتسم و نقش ہوتی ہے ایک کیفیت اس کی ذات پر طاری ہوتی ہے جیسا کہ انسان اپنے محبوب کو دیکھتا ہے تو اسے دیکھ کر اس پر سرور کی ایک کیفیت طاری ہوجاتی ہے اسی طرح کسی ایسی چیز کو دیکھتا ہے کہ جس سے وہ خطرہ محسوس کرتا ہے تو اس پر ایک خوف کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے اسی طرح پاک انوار اِلٰہیہ ازلیہ کا جب عرفان حاصل ہوتا ہے تو اس سے بھی ایک کیفیت انسان پر طاری ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار