

Loading content...
ہم جب اپنے عقائد کا تجزیہ کرتے ہیں تو ہمارے سارے عقائد زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ ثابت نہیں ہوتے کیونکہ جب یقین ہوتا ہے کہ فلاں چیز ضرر رساں ہے تو آدمی اس سے ڈرتا ہے جیسا کہ ہمیں یقین ہے کہ سانپ بچھو کے ڈسنے سے اذیت ہوتی ہے تو ہم کبھی بھول کر بھی انہیں ہاتھ لگانے کی کوشش نہیں کرتے دوسری طرف ہمارا یہ حال ہے کہ اللہ جل جلالہ کی اور آئمہ ٔ اطہار علیھم الصلوات و السلام کی نافرانی سے کبھی خوف زدہ نہیں ہوتے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں نافرمانی کا اتنا بھی خوف نہیں ہے کہ جتنا ایک مچھر کے کاٹنے کا ہوتا میں اکثر احباب سے کہتا ہوں کہ ہم ایک طرف اللہ جل جلالہ کے بارے میں بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں دوسری طرف ہم اسے کسی بھی ظاہری چیز کے برابر نہیں سمجھتے تو کیا اس کے باوجود ہم اللہ پر یقین کامل کا دعویٰ کر سکتے ہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار