

Loading content...
کیونکہ جن لوگوں نے تئیس سال تک آپؐ کے پیچھے نمازیں پڑھیں آپؐ کی معیت میں رہے سفر وحضر میں ساتھ رہے وہ بھی ناقض مشاہدے کی بھینٹ چڑھ گئے اور ہمیشہ معرفت سے محروم رہے کیونکہ وہ مشاہدہ تو کر رہے تھے مگر وہ مشاہدہ ناقص تھا بلا غور و خوض و تفکر و تدبر تھا دوسری طرف ایک ایسا شخص ہے کہ جو یمن میں بیٹھا ہے اورمشاہدۂ آثار میں محو ہے ظاہراً اس نے کبھی بھی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت نہیں کی ہے مگر جب ایک تئیس سال پیچھے نمازیں پڑھنے والا ان سے کہتا ہے کہ افسوس ہے کہ آپ نے اپنے مالک کی زیارت نہیں کی ہے تو وہ چیں بہ جبیں ہو کر فرماتے ہیں کہ کیا تو نے کی ہوئی ہے ؟ وہ کہتا ہم تو ان کے ساتھ پلے بڑھے ہیں یہ سن کر وہ فرماتے ہیں کہ ذرا ان جناب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حلیہ مبارک تو بیان کرو یہ سن کر وہ پریشان ہو گیا اور وہ حلیہ ٔ مبارک بیان ہی نہ کر سکا اور انہوں نے فرمایا بس تم نے یہی کچھ دیکھا ہوا تھا اب مجھ سے میرے محبوبؐ کا حلیہ مبارک سنو یہ کہہ کر ایک ایک نقش کے بارے کھول کھول کر بتادیا اور سارے حیران رہ گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار