

Loading content...
لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ معرفت چاہے کتنی ہی کامل کیوں نہ ہو ہمیشہ معرفت ناقصہ کہلاتی ہے اس میں جو تعارف ہوتا ہے وہ ہمیشہ ناقص ہوتا ہے اور اگر یہ معرفت کروانے والا خود ہی کامل نہ ہوگا تو وہ معرفت کے بجائے گمراہ کرے گا جیسا کہ ایک لطیفہ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک شخص نے کسی مادر زاد اندھے سے کہا بھائی صاحب آپ کھیر کھانا پسند کریں گے ؟ اس نے کہا بھائی میں نے آج تک کھیر کبھی کھائی نہیں آپ بتادیں وہ کیا ہوتی ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار