

Loading content...
بس یہاں سے تشبہات کا عمل شروع ہوتا ہے اور میں آپ کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں کہ وہ تربوز جیسا ایک گول گول پھل ہے اور اس کا درخت کھجور جیسا ہوتا ہے اس کا باہر کا رنگ کچے آم جیسا ہوتا ہے اس کی باہر والی جلد شفتالو کی طرح یا کریلے کی طرح غیر ہموار ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ اب آپ نے دیکھا ہے کہ میں نے اس ان دیکھی چیز کے کے تعارف کیلئے اس کی معرفت کیلئے کئی دیکھی ہوئی چیزوں کے نام لئے ہیں جیسا کہ تربوز ، کھجور ، کچے آم ، کریلا وغیرہ یہ سب چیزیں آپ نے دیکھی ہوئی تھیں اس لئے ان کی تشبہات اور مثال سے میں نے آپ کو اس کا تعارف کروایا ہے یہ اس کھٹل نام کی ترکاری و پھل کی معرفت بالمشابہہ ہے کیونکہ میں نے اس کی مشابہہ چیزوں کی مثالوںسے اس کا تعارف کروایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار