

Loading content...
لیکن یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ ساری معرفت جزوی ہی ہوتی ہے کیونکہ ان کی کلی معرفت کا حصول کسی کو ہوہی نہیں سکتا کیونکہ امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام کو یہی فرمایا گیا تھا کہ آپ کو کو ئی نہیں جانتا مگر ہم اور اللہ ، اور ہمیں کوئی نہیں جانتا ایک آپؐ اور ایک اللہ جل جلالہ اور اللہ جل جلالہ کو کوئی نہیں جان سکتا ایک ہمؐاور آپؐ…یعنی ان کی کلی معرفت ان کی اپنی ذات تک محدود ہے یا پھر اللہ ہی ان کی حقیقت سے آشنا ہے ورنہ عالمِ خلق و امر میں سے کوئی بھی ان کی کلی معرفت کا حامل ہو ہی نہیں سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار