

Loading content...
اسے میں آسان کرنے کی کوشش کرتا ہوں دیکھئے ہمارے سامنے اس امام بارگاہ میں کئی بینر لگے ہوئے ہیں جب ہم ان بینرز کو دیکھتے ہیں تو ہمیں فوراً خیال آتا ہے انہیں لکھنے والا آخر کوئی تو ہے ہمارے سامنے کئی تصاویر لگی ہوئی ہیں یہ تصاویر دیکھ کر ہمیں یہ خیال آتا ہے کہ کوئی نہ کوئی ایسا شخص ضرور ہوگا جس نے یہ تصاویر بنائی ہوں گی بس اسی طرح سمجھیں کہ یہ تصاویر اور یہ بینر ایسے آثار ہیں کہ جن سے ہم ایک ان دیکھے فنکار کو دریافت کر رہے ہیں معلوم کر رہے ہیں اور اس کے موجود ہونے کو محسوس کر رہے ہیں اسی طرح ہر صنعت اپنے صانع کی اور ہر فن پارہ اپنے فن کار کا اور ہر نشانِ قدم ایک مسافر کیلئے آثار کی حیثیت رکھتا ہے جب ہم صحرا میں کسی کے نشانِ قدم دیکھتے ہیں تو فوراً سمجھ لیتے ہیں کہ کوئی یہاں سے گزرا ہے اسی طرح جملہ آثار کسی ان دیکھے مؤثر کے وجود کا پتہ دیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار