

Loading content...
جب ہمیں یہ حکم ہوتا ہے کہ تم اپنے زمانے کے امام کی معرفت حاصل کرو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی ذات کو تونہیں سمجھ سکتے ہاں ان کے آثار سے ان کی معرفت کو حاصل کرنا ہے حقیقت یہ ہے کہ پاک انوار اِلٰہیہ علیھم الصلوات و السلام کی ذات تو اللہ کا نورِ خالص ہے جس طرح اللہ کی ذات کسی کے عقل و شعور میں نہیں سما سکتی اسی طرح اللہ کے انوار ازلیہ علیھم الصلوات و السلام بھی کسی کے عقل میں نہیں سما سکتے اس لئے ان کی ذات میں غور و فکر کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ ان کے آثار میں تفکر و تدبر کی دعوت دی گئی ہے اور فرمایا گیا ہے کہ تمہارے لئے انہیں پہچاننے کا صرف ایک ہی ذریعہ Source ہے اور وہ ان کے آثار ہیں کہ جن میں غور و فکر کرکے تم ان کی جزوی معرفت حاصل کر سکتے ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار