

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ ہر وہ چیز جو ہم سے غائب ہو اور اس کے آثار موجود ہوں تو ان آثار میں غور و فکر کرنے سے اس چیز کو پہچاننا ہی معرفت ہوتا ہے اور معرفت کا تعلق بلا واسطہ ذات سے نہیں ہوتا کیونکہ جو ذوات ماورائے عقول ہیں ان کی معرفت ِ ذات محال ہوتی ہے جیسا کہ ہمیں اللہ کی معرفت کا حکم فرمایا گیا ہے اور ہم کئی ادعیہ میں یہ دعا بھی کرتے ہیں کہ اللھم عرفنی نفسک یعنی اے اللہ جل جلالہ ہمیں اپنے نفس کی معرفت عطا فرما اس دعا کے باوجود سبھی لوگ یہ جانتے ہیں کہ اللہ کی معرفت ِذات تو محال ہے یہ نہیں کہ صرف ہمارے لئے بلکہ اللہ کی ذات کی معرفت تو اس کے اپنے اسمائے صفات کو بھی نہیں ہے بلکہ اس کے اپنے اسم اعظم کو بھی اس کی ذات کی معرفت کا حصول نہیں ہو سکتا اگر وہ اسم اعظم بھی اس کے حریم ذات میں جھانک کر دیکھے تو آن واحد میں فنا ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار