

Loading content...
دوستو حقیقت یہ ہے کہ اس دور میں تو رابطے کیلئے خصوصی رعایات رکھے گئے ہیں آپ ذرا ان سے رابطہ کرکے تو دیکھیں ہاں اگر آپ کی نیت ان کی نصرت اور اپنی ہدایت کی ہوگی تو اس میں دیر ہی نہیں لگے گی میرا ذاتی تجربہ ہے اس دور میں جب کسی گنہگار شخص نے طلب ہدایت کی ہے تو فوری رابطہ ہوا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہادی ٔ زمانہ ہیں اور ہدایت کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہی گنہگار کوہے جیسے ڈاکٹر کی سب سے زیادہ ضرورت سیریس مریض کو ہوتی ہے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جس کے بارے میں عموماً (Comon Sense) کے سوالات میں سوال کیا جاتا ہے کہ ہسپتال میں سب سے اہم شخصیت کونسی ہوتی ہے تو اس کا درست جواب یہ مانا گیا ہے کہ اہم ترین شخصیت مریض ہوتا ہے اسی طرح اس اللہ کے نظام ہدایت میں ] جو روحانی ہسپتال کا درجہ رکھتا ہے [ اہم ترین شخصیت سب سے بڑا گنہگار ہی ہوتا ہے اور جب بھی وہ رابطے کی کوشش کرتا ہے تو اسے فوری First Aid پہنچ جاتی ہے اس لئے کسی کو اپنے گناہوں کی وجہ سے رابطے سے نہیں رکنا چاہیے کیونکہ شرمندگی اور اس احساس ندامت کا ایک آنسو لاکھوں برس کی عبادت پہ بھاری ہوتا ہے اس لئے ہمیں فوری طور پر رابطے کی کوشش کرنا چاہیے اور اس کیلئے سب سے بڑا عمل یا وظیفہ ہے گریہ و بکا آنسوؤں کو اپنا سفارشی بنائیں ندامت کو شفیع قرار دیں توبہ کو وسیلہ بنائیں ادب کو ہمنوا کریں عشق و مؤدت کو رہبربنائیں اور یہ فصیلہ کر لیں کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف میرے لئے جو دستور العمل متعین فرما دیں گے میں مر جاؤں گا مگر اسے ترک نہ کروں گا یہ کرلیں اور پھر دیکھیں کہ کتنی جلدی آپ پر رحمت ِکردگا رکی بارش ہوجاتی ہے کیونکہ یہ ہیں ہی سبیل اللہ عجل اللہ فرجہ الشریف یعنی اللہ تک پہنچنے کا آسان ترین راستہ یہی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار