

Loading content...
تفاسیر آئمہ ٔ اطہار علیھم الصلوات و السلام میں ہے کہ یہ ان لوگوں کا ذکر ہے کہ جولوگ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان لائے اس کے بعد واقعہ ثقیفہ میں کافر ہوگئے پھر زمانہ خلافت امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام میں ان پر پھر ایمان لائے مگر پھر وہ امام حسن علیہ الصلوات و السلامکی ولایت الٰہیہ سے انکار کرکے کافر ہوگئے اور اس کے بعد انہیں ان کے زمانے کے امام یعنی شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات و السلام کی معیت و نصرت نصیب نہیں ہوئی اس آیت میں سبیل سے مراد شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات و السلام ہیں کیونکہ ہر زمانے کے امام کا ایک قرآنی اسم مبارک سبیل بھی ہے اسی طرح ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے جو ایک سو بیاسی اسمائے مبارکہ ابتدا ئی طور پر کتب غیبت میں منقول ہیں ان میں سے ایک اسم مبارک سبیل عجل اللہ فرجہ الشریف بھی ہے اور آپ کے ادعیہ اور زیارات میں بھی یہ اسم مبارک متعدد بار آیا ہے کیونکہ سبیل اللہ مجسم ہیں یہ منزلِ توحید کیلئے وہ شاہراہ ہیں جو کبھی بھی مسدود نہیں ہوتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار