

Loading content...
شہنشاہ معظم نے فرمایا اس ظالم سے مراد ایک خاص کافر ہے جو بروز قیامت اپنے دانتوں سے ہاتھ کاٹے گا اور افسوس سے کہے گا ہائے کاش میں بھی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام کو چن لیتا یہاں سبیل سے مراد شہنشاہ معظم امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام ہی ہیں اور اسی طرح ایک اور جگہ ارشاد ہے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فرمایا گیا ہے کہ کیا آپ ان منافقین کی ہدایت چاہتے ہیں کہ جنہیں اللہ نے ہلاکت کیلئے ان کے حال پر چھوڑا ہوا ہے و من یضل اللہِ فلن تجدلہ سبیلاً اور اللہ جنہیں حال پر چھوڑ دیتا ہے وہ کبھی بھی سبیل یعنی امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام کو نہ پا سکیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار