

Loading content...
جناب مولوی ہدایت حسین ]جو میرے چچا کا حکم رکھتے تھے [ اپنے زمانے کے بہت بڑے عالم اور مجتہد تھے اور مشرف بارگاہ بھی تھے وہ اپنا ایک واقعہ سنا تے تھے وہ فرماتے تھے کہ ہم سندھ کے کسی دیہات میں مجلس پڑھنے تشریف لے گئے تو وہاں معلوم ہوا کہ یہاں ایک مجذوب مست رہتے ہیں اور وہ جو بات بھی فرمادیتے ہیں سو فی صد درست ثابت ہوتی ہے جسے دعا دیتے ہیں تو پوری ہو جاتی ہے جب ہم نے یہ بات سنی تو ان کی زیارت کا شوق ہوا اور ہم ان کی طرف چلے گئے اور وہ دریا کے کنارے کھلے میدان میں رہتے تھے جب ہم ان کے قریب گئے تو وہ ہمیں دیکھ کر کیچڑ میں جا گھسے تاکہ ہم ان کے مزید قریب نہ آئیں جب ہم ان کے قریب گئے تو ان سے عرض کی جناب ہم تو کسی دنیاوی چیز کیلئے نہیں آئے تھے بلکہ ہم تو اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں کچھ دریافت کرنے آئے تھے یہ سن کر انہوں نے ایک طنز آمیز قہقہہ لگایا اور اس کے بعد غصے سے بھری ہوئی نظروں سے ہمیں دیکھا اور فرمایا تم اپنا حلیہ دیکھو اپنا رہن سہن دیکھو بات چیت دیکھو کیا تمہارا بھی کوئی امام زمانہ ہو سکتا ہے تم تو اپنے امام زمانہ خود ہو جو کسی کا غلام ہوتا ہے کیا اس کا لباس و خوراک اسی طرح کا ہوتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار