

Loading content...
رات کو اس خادم نے خواب دیکھا کہ شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اس کے گھر میں تشریف لائے ہیں اور اسے فرماتے ہیں کہ ہمارا خروج ہوگیا ہے اس لئے تم پہلے اپنی اصلاح کر لو وہ عرض کرتا ہے کہ جو آپ حکم دیں میں حاضر ہوں وہ جنابؐ فرماتے ہیں کہ یہ تمہارا گھر تمہارا نہیں ہے بلکہ اس کا اصل مالک فلاں شخص ہے یہ اسے واپس کردو اسی طرح گھر کی ایک ایک چیز کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ بھی تمہاری نہیں ہے یہ بھی تمہاری نہیں ہے وہ بیان کرتا ہے کہ میں ایک ایک چیز دیتا گیا تا اینکہ آپ نے فرمایا کہ یہ جو تمہاری بیوی ہے یہ دراصل تمہاری رضاعی بہن ہے اس لئے تمہارا نکاح بھی درست نہیں او ر یہ جو تمہارے بچے ہیں یہ بھی حلال زادے نہیں ہیں اس لئے تم ہماری تلوار لے کر ان کی گردن اڑا دو جس وقت آپ نے یہ فرمایا تو وہ کہتا ہے کہ یہ بات مجھ سے برداشت نہیں ہو سکی اور میں نے غصے میں عرض کی کہ آپ میں تو ذرا برابر رحم نہیں ہے اورآپ تو مجھے نعوذ باللہ پاک خاندانؐ کے فرد ہی خیر نظر آتے ہیں … جس وقت میں نے یہ عرض کی تو اس وقت میری آنکھ کھل گئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار