

Loading content...
یہ بات سن کر حرم اطہر میں موجود لوگ بگڑ گئے اور انہوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ یہ تو چاہتے ہیں نعوذ باللہ ہمارے شہنشاہ ِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا خروج ہی نہ ہو بس پھر کیا تھا حرم اطہر میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور علامہ مرحوم کو بڑی مشکل سے جان بچا کر گھر پہنچنا پڑا اس دور میں حرمِ اطہر کا جو خادم ان کیلئے سجادہ بچھایا کرتا تھا وہ بھی بہت غصے میں تھا اس نے شام کو آ کر ان کا سجادہ ان کے گھر میں پھینکا اور جو زبان پہ آیا بکتا ہوا چلا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار