

Loading content...
تاریخ میں ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آتے ہیں کہ دو سرداروں کا آپ میں مقابلہ ہوا ایک نے کہا کہ میرے بازوؤں میں زیادہ قوت ہے دوسرے نے کہا میرے بازوؤں میں زیادہ قوت ہے اس مقابلے میں ایک سردار نے اپنے غلام کو حکم دیا ذرا سامنے جا کھڑو وہ سامنے جاکر کھڑا ہو گیا اور اس نے ایک نیزہ لیا اور پوری طاقت سے اس کے سینے کی طرف پھینکا وہ نیزہ اس کے سینے سے پار ہوگیا اس نے جا کر دیکھا کہ وہ سینے سے دوسری طرف کتنے انچ باہر نکلا ہے اس کے بعد دوسرے غلام کو حکم دیا کہ اب تم جاکر کھڑے ہوجاؤ وہ سامنے جاکر کھڑا ہو گیا اس پر اس نے دوسرے سردار سے کہا اب تم نیزہ پھینکو میں بھی دیکھوں کہ اس کے سینے سے تمہارا نیزہ کتنے انچ پار ہوتا ہے تاکہ طاقت کا اندازہ لگایا جاسکے اس پر اس نے بھی نیزہ پھینکا اسی طرح ان کا فیصلہ ہونے تک کئی غلام اس طرح نشانہ بنتے رہے اور کسی غلام نے سامنے جانے سے انکار نہیں کیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ مالک کو یہ حق ہے کہ چاہے وہ اپنے کسی شوق کی تکمیل میں ہی سہی غلام کی جان لے لے تو کوئی ہرج نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار