

Loading content...
یہ خیری و شری دراصل انسان کے مقاصد کا نام ہوتا ہے اور ان مقاصد کے حصول کیلئے جو بھی طریقہ اختیار کیا جائے وہ طریقہ وہ Process ایک راستہ ہوتا ہے یعنی کوئی آدمی سیاست میں کامیابی کیلئے کوئی طریقہ اختیار کرتا ہے تو اسے بھی کامیابی کا راستہ کہاجاتا ہے اسی طرح جب کسی نیکی کے حصول کیلئے کوئی طریقہ اختیار کرتا ہے مثلاً اسے حاصل کرنے کیلئے کچھ خرچ کرتا ہے یا کوئی قربانی دیتا ہے تو گویا وہ اس راستے پہ کچھ خرچ کر رہا ہے اب یہاں راستہ تو غیر مرئی ہے مگر اس پر ہونے والا عمل ایسا ہے جو دیکھا جا سکتا ہے جیسے کہا جاتا ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ کرو یعنی اللہ کے راہ میں جہاد کرو ہم اس جہاد کو دیکھ رہے ہوتے ہیں مگر وہ راستہ ہم سے پوشیدہ ہوتا ہے کیونکہ مقاصد ہمیشہ فکری و ذہنی ہوتے ہیں اس لئے وہ راستہ ہونے کے باوجود نظر نہیں آتے اس پر مزید بات کی جا سکتی ہے مگر یہ ہمارے موضوع سے خارج ہے اس لئے اپنے مقصد کی طرف آتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار