

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ بجا ہے کہ یہ نور واحد الاصل ہے اور سرچشمہ ٔقوت ہے مگر اس کا اظہار آخری نورِ سرورِ کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہونا ہے ان کا دور اظہارِ قوت کا دور ہے باقی خاندان پاک علیھم الصلوات و السلام نے تو ہمیشہ مظلومیت کو برائے امتحانِ امت پسند فرمایا ہے جب بھی کسی مومن نے آئمہ اطہار علیھم الصلوات و السلام سے خروج کرنے کی گذارش کی ہے تو فرمایا گیا کہ وہ ہم نہیں ہیں بلکہ ہمارا آخری فرزند ہے ہماری قوت کاملہ کا اظہار اس کے دور میں ہو گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار