

Loading content...
یہ فقرہ کب زبان سے جاری ہوا ؟ اس وقت جب کہ ان کے پاس دو فرشتے مہمان کی صورت میں آئے اور ان کی اہلیہ نے قومِ لوط علیہ السلام کو مہمانوں کے ورود کی اطلاع دی تو پوری قوم نے خانہ ٔ لوط علیہ السلام کو گھیر لیا اور تقاضہ کرنے لگے کہ اپنے مہمان ہمارے حوالے کرو؛ جب قومِ لوط علیہ السلام نے حصار تنگ کیا تو اللہ کے نبی نے خود کو بے بس محسوس کیا تو حسرت سے کہا کاش میرے ساتھ قوت ہوتی اور میں رکن شدید کی پناہ حاصل کر سکتا انہوں نے جونہی یہ فقرہ زبان سے ادا فرمایا تو فرشتوں نے کہا تم کیوں گھبراتے ہو ہم بھی اسی سر چشمہ ٔ قوت کے فرستادہ ہیں تم خود کو اس قوت کی پناہ میں سمجھو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار