

Loading content...
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انہیں جس آخری کڑی کا حصول ہونا ہے وہ خداوندِ کائنات کے علاوہ ہی کوئی ذات ہو سکتی ہے آج سائنس کہتی ہے کہ ہم خدا کو بھی لیبارٹری سے حاصل کریں گے لیکن یہ نا ممکنات سے ہے کیونکہ محیطِ کلی کا ادراکِ کلی یا جزی محال ہے جیسا کہ مشہور ماہرِ اخلاقیات ڈاکٹر مل Mile کا قول ہے کہ یہ بات تو مسلم ہے کہ اللہ کی ذات سے انکار کرنا کفر ہے مگر اسے ثابت کرنا کہ وہ ایسا ہے یہ بھی اس سے کم کفر نہیں ہے یعنی ادراکِ ذاتِ صمد محال ہے لازماً سائنس ایک ایسی قوت تک پہنچے گی کہ جو واحدالاصل ہو گی اور اسی کے تفضل سے کائنات میں ہر ایٹم باقی ہے اور اسی کا نور ہی کائنات کا بقا ہے اور وہی اللہ کی بلا واسطہ تخلیق ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار