

Loading content...
خالق نے کائنات کے ہر ایٹم کو ایک ملکہ بخشا ہے جو اس سے افعال کا صدور کرواتا ہے افعال کا یہ صدور ہمہ وقت نہیں ہوتا مگر ملکہ اس طاقت کو کہا جاتا ہے جو ذرات کے نفس میں قائم و راسخ رہتی ہے ایک ذرے سے لے کر کائنات تک ہر چیز میں ملکوت کا وجود ثابت ہے انسان ہو یا حیوان ذوالعقول یا غیر ذوالعقول کی تخصیص نہیں ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ ان ملکوت کو اظہار کا موقعہ نہ دیا جائے کیونکہ ان ملکوت سے اظہارِ ِافعال انہیں متحرک کرنے ہی سے ہوتا ہے جیسے ایک بھکاری کا سوال سوئی ہوئی سخاوت کو جگا دیتا ہے اور ملکہ ٔ سخاوت سے فعل سخاوت صادر کرواتا ہے یا جیسے کسی دشمن کا چیلنج سوئی ہوئی شجاعت کو بیدار کر دیتا ہے اسی طرح یہ ملکوت پوری دنیا میں موجود ہیں تو سہی مگر انہیں محرک کی ضرورت ہوتی ہے جس طرح ایک ایٹم کو متحرک کیا جاتا ہے یا ڈسٹرب Disturbکیا جاتا ہے تو وہ فوراً مشتعل ہو جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار