

Loading content...
دوستو وہ سفر جو لا شعوری طور پر مرکزِ کائنات کی طرف جاری ہے اسے منزل کو ضرور پانا ہو گا کیونکہ ایٹم کا ہی نہیں بلکہ کائنات کا ایک ہی مرکز ہے اور وہی فعال قوت ہے اور وہی منزلِ مراد ہے جسے حاصل کرنا انتہائے عقلِ بشر ہے یہ بھی خیال رہے کہ مرکز صرف اور صرف ایک ہی ہوتا ہے کائنات کی وحدت ِ تکوینی بتا رہی ہے کہ مرکز ایک ہے قوت ایک ہے جو کائنات میں برسرِ عمل ہے جہاں مرکز کا تصور پیدا ہو جاتا ہے وہاں دوئی کا تصور معدوم ہو جاتا ہے اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا کہ مرکز کو تصور تو کیا جا سکتا ہے مگر اس کا حواس و مدرکات سے ادراک کرنا محال ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار