

Loading content...
ایک دن اچانک ایٹمی پلانٹس میں نیوکلیائی فشن Nuclei Fision کا مظاہرہ ہوا ایک چھوٹے سے ذرے کو جب ڈسٹرب Disturb کیا گیا تو وہ ایسا مشتعل ہوا کہ قیامت برپا کر دی گویا پھر موسیٰ علیہ السلام نے ربِ ارنی کہہ دیا ہے اور یہ چھوٹا سا ذرہ طور کی طرح دمک اٹھا جب ایٹم کے ٹوٹنے کا زنجیری عمل مشاہدے میں آیا تو انسان مبہوت رہ گیا یہ صرف نور ہی نہیں بلکہ اس میں قیامت کی ہیبت ناکیاں بھی چھپی بیٹھی ہیں اس میں تابکاری اثرات اور قیامت کے مناظر جانے کیا کیا بھرا ہوا ہے سائنس یہاں پہنچ کر ایک دو راہے پر آ کھڑی ہوئی جہاں سے ایک ایک راستہ حیاتِ جاوید کا نکلتا ہے اور دوسرے راستے کی منزل مماتِ ذلت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار