

Loading content...
آخر سائنس کی تین پشتوں کی محنت نے اپنا اثر دکھایا اور اس ناقابلِ تقسیم ذرے کو توڑ دیا گیا اور یہ دروازہ کیا ٹوٹا کہ انسان کی آنکھیں اس کی چکا چوند سے خیرہ ہو گئیں منزل کی طرف جو سفر بڑی سست رفتاری سے جاری تھا اس میں بڑی تیزی آ گئی اس دروازے کے اندر جھانک کر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں ایک مرکزہ Nucleus ہے الیکٹرون Electron ہیں کہ جن میں منفی Negetive چارج ہے پھر ان میں حرکت اور رفتار دریافت ہوئی Electron کا بہت ہی کم وزن ہوتا ہے یعنی اس کے باقی دو اجزاء جو ایٹم میں ہیں یعنی Proton پروٹان اور Neutron نیوٹران سے یہ ایک ہزار آٹھ سو بیالیس 1842 گنا کم وزن کا حامل ہوتا ہے ایک ایٹم کے درمیان نیوکلس Nucleus ہوتا ہے جو مرکز ہے گویا یہ نظامِ شمسی کا ایک بہت ہی چھوٹا سا ماڈل Modle ہے نیوکلس Nucleus (مرکزہ ) مرکزی سورج ہے اور الیکٹرون نیوٹران اور پروٹان یہ نظامِ شمسی کے سیارے ہیں جو مرکز کے گرد چکر لگاتے ہیں ان سیاروں میں ایک برقی چارج Electric Charge ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار