

Loading content...
اب یہ دروازہ کیا کھلا کہ ایک نئی اور پر اسرار دنیا کھنچ کر سامنے آگئی ایٹم کے راز کھلنے لگے کیمسٹریChemistry کی دنیا آباد ہو گئی نئی کائنات مل گئی ایک سو گیارہ 111 کے قریب ایلیمنٹ Elemints یعنی بنیادی عناصر تلاشے گئے ان کی دریافت پر سائنس نے اعلان کیا کہ یہ کائناتِ بسیط بنیادی طور پر ایک سو گیارہ سے زیادہ اقسام کے عناصر Atomes سے بن ہوئی ہے اور انہی کی کیمیاوی ترکیب سے ہر چیز وجود میں آ گئی ہے اور اس طرح کیمسٹری کے ریاضیاتی فارمولے وضع ہو گئے یعنی H2O سے مراد یہ ہے کہ ایک ایٹم آکسیجن کا اور دو ایٹم ہائیڈروجن کے مل کر ایک Molecule بنائیں تو یہ پانی کا Molecule ہو گا یعنی پانی میں یہی دو عناصر کارفرما ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار