

Loading content...
یہ تھا وہ پہلا دروازہ جو کھلا اور اس کے اندر دیکھئے کتنے بند دروازے اور تھے اس ایک دروازے کے کھلنے سے جو کئی دروازے سامنے آئے ان میں سے Molecules کی کیمیاوی ترکیب بھی تھی اب اس دروازے کو کھولنے کی کوشش ہونے لگی اور جب یہ دروازہ کھلا تو پتہ چلا کہ ہر Molecule کئی باریک ترین عناصر سے مل کر بنا ہے اسے ایٹمAtom کا نام دیا گیا اب یہ بات سامنے آئی کہ ایٹم Atom مادہ کا سب سے چھوٹا ذرہ ہے جو ناقابلِ تقسیم ہے اور نظر بھی نہیں آ سکتا یہ کتنا چھوٹا ہوتا ہے اس کا اندازہ اس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک گرام ہائیڈروجن میں گیس کے اتنے ذرے ہوتے ہیں کہ اگر ہم انہیں ہندسوں میں ظاہر کرنا چاہیں تو ہمیں 6 کے ساتھ 23 صفریں لگاناپڑیں گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار