

Loading content...
اب ایک مثال سپردِ قلم کرتا ہوں کہ آج سے برسوں پہلے ایک صاحبِ جستجو کو ایک بند دروازہ نظر آیا اس نے اسے کھولنا چاہا تو وہ دروازہ برسوں کی محنت کے بعد مشکل سے کھلا تو اس نے لوگوں کو بتایا کہ ہر مادی چیز چھوٹے چھوٹے ذرات پر مبنی ہے یہ ذرات خوردبین ذرات کہلاتے ہیں اور انہیں انگلش میں Molecules کہتے ہیں یہ اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ایک سوئی کے ناکے سے کروڑوں گزر سکتے ہیں اگر چہ ہر چیز کے Molecules ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہیں مگر ان کی جسامت میں تھوڑا ہی فرق ہوتا ہے کیونکہ ہر مرکب کے Molecules رنگ جسامت وزن شکل اور ساخت میں جداگانہ ہیں مگر پھر بھی وہ اتنے ہی چھوٹے ہوتے ہیں کہ انہیں خوردبین Microscope کے بغیر دیکھنا محال ہوتا ہے ہوا کے Molecules اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ وہ انسان کے ایک سانس کے ساتھ عربوں کی تعداد میں پھیپھڑوں میں پہنچ جاتے ہیں اب یہ دروازہ تو دکھانے والے نے دکھا دیا اب پوری سائنسی دنیا نے انہیں کھولنے کی کوشش شروع کر دی اب مادے کی تین حالتوں یعنی ( ٹھوس مائع اور گیس ) کے Molecules کی مختلف حالتوں کو پرکھا جانے لگا اب معلوم ہوا کہ مائع اور ٹھوس کےMolecules میں کیا فرق ہے گیس اور مائع کے Molecules میں کیا فرق ہے ان پر حرارت کا کیا اثر ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ اس طرح دس بند دروازے اور سامنے آ گئے یعنی Molecules کی دریافت کے بعد ان کی باہمی کشش دریافت ہوئی پھر کشش کا پیمانہ ٹھوس مائع اور گیس میں جدا گانہ ملا پھر Molecules میں حرکت دریافت ہوئی پھر اس حرکت کو مادے کی تین حالتوں پر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ ٹھوس کے Molecules مائع سے کم حرکت کرتے ہیں اور مائع کے گیس سے کم متحرک ہوتے ہیں پھر باہمی کشش کی زیادتی کو حرکت کی کمی کا باعث قرار دیا گیا پھر Molecules کے مابین فاصلوں کو دیکھا گیا اور فاصلوں کو گیس سے مائع اور مائع سے ٹھوس میں کم پایا گیا پھر کشش کی کمی کو فاصلوں کے بڑھنے کا باعث قرار دیا گیا پھر یہ بھی معلوم ہوا کہ مادے کےMolecules کی شکل تینوں حالتوں یعنی ( ٹھوس مائع گیس ) کی صورت میں بھی ایک رہتی ہے پھر یہ حقیقت سامنے آئی کہ مادہ جب ٹھوس ہوتا ہے تو اس میں شکل اور حجم باہمی کشش کی وجہ سے برقرار رہتے ہیں اس لئے ٹھوس کو توڑنا قوت مانگتا ہے مگر مائع میں حجم تو برقرار رہتا ہے مگر باہمی کشش کی کمی کی وجہ سے شکل برقرار نہیں رہتی چاہے جس شکل کے ظرف میں ڈالو اسی کی شکل میں ڈھل جاتا ہے کیونکہ باہمی کشش کی کمی اور باہمی فاصلہ کی زیادتی کی وجہ سے مادہ شکل برقرار نہیں رکھ سکتا اور جب یہ گیس کی صورت میں ہو تو باہمی کشش برائے نام رہ جاتی ہے اورMolecules کا باہمی فاصلہ بہت بڑھ جاتا ہے اس لئے یہاں مادہ نہ تو شکل برقرار رکھ سکتا ہے اور نہ حجم
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار