

Loading content...
اس بات کو اس طرح مزید واضح کیا جا سکتا ہے کہ جب سائنس آنکھ کھولتی ہے تو سامنے ایک بند دروازہ نظر آتا ہے اب اس دروازہ کو کھولنے کی کوشش کی جاتی ہے اور وہ کھلتا ہے تو اس کے پیچھے دس اور بند دروازے نظر آتے ہیں پھر جب ان دس میں سے ایک دروازے کو کھولا جاتا ہے تو اس کے پیچھے مزید دس بند دروازے نظر آتے ہیں اور اس طرح یہ سلسلہ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جاتا ہے اور آتشِ شوق بڑھتی چلی جاتی ہے اور انسان کی فطری جستجو کو مشغلہ ٔ عقدہ کشائی میسر آتا رہتا ہے یہی بند دروازوں کو کھولنے کا عمل سائنسی ترقی کہلاتا ہے ترقی کا یہ سفر ایک دروازے سے دوسرے دروازے تک کے سفر کا نام ہے جو لمحہ بہ لمحہ طے ہو رہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار