

Loading content...
جہاں انسان کا مخفی طور پر یہ سفر ایک خاص منزل کی طرف جاری ہے وہاں اس کے کچھ ظاہری اسباب و علل بھی ہیں جو اس سفر کو صرف قائم ہی نہیں رکھے ہوئے بلکہ اس میں مسلسل تیزی بھی پیدا کر رہے ہیں اس کا اعتراف اسی منزل کے ایک اہم مسافر کی زبان سے اس طرح ہوتا ہے کہ جب مشہور مغربی سائنس دان سر آئزک نیوٹن سے سائنسی ترقی کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا ُ ُہم جب کسی نا معلوم کو معلوم کر کے تجربات سے گزارتے ہیں تو دس نا معلوم ایسے ہوتے ہیں جو دائرہ معلوم کو چھو لیتے ہیں پھر ہم جب ان نا معلوموں میں سے کسی کو معلوم کر کے تجربات سے گزارتے ہیں تو پھر اس ایک نا معلوم سے دس نا معلوم اور معلوم کی حدود میں داخل ہو جاتے ہیں تو اسی طرح ہر نا معلوم دس سے ضرب کھاتا چلا جاتا ہے اور یہ اس طرح پھیلتا چلا جاتا ہے کہ اس کے اختتام کا گمان تک محال ہو جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار