

Loading content...
غرض انسان تحقیق و تدقیق کے میدان میں ہمہ وقت مصروفِ جوالان ہے جس طرح مغربی دنیا مادی ترقی کر رہی ہے مگر یہ ترقی بھی اسی منزل کی طرف ایک سفر ہے جو روحانیت کی منزلِ مقصود ہے روحانیت بھی اس منزل کی راہی ہے کہ اسے حاصل کرے کہ جو اس کائنات میں ( قوتِ واحدہ ) ہے اور مادیت بھی اس مبدۂ قوت کو تلاش کر رہی ہے جو من حیث الکل ایک وحدت ہے اور جو ناقابلِ تقسیم ہونے کے باوجود پوری کائنات میں سرایت پذیر ہے ایک عجیب بات یہ ہے کہ کفر و اسلام باوجود اختلافِ عقائد و نظریات ایک ہی سمت میں سفر کر رہے ہیں جو جہاں تھا وہیں سے اس نے سفر شروع کر دیا اور منزل کی طرف قدم بڑھانے لگا اور یہ منزل عرفاء کے نزدیک منزلِ معلوم ہے اور غیر عارف کے لئے منزلِ نا معلوم
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار