

Loading content...
دوستو اس بات پر بھی غور کریں کہ یہاں لفظ استعمال ہوا ہے لیظھرہ یہاں لیغلبہ نہیں فرمایا گیا اس کی وجہ بھی بیان کئے دیتا ہوںکہ اظہار اور غلبے میں یہ فرق ہے کہ غلبے کی صورت میں فریقِ مخالف دب جاتا ہے شکست مان لیتا ہے مگر اس کا وجود باقی رہتا ہے جیسا کہ دو پہلوان آپس میں کشتی لڑتے ہیں ایک غالب آجاتا ہے اور دوسرا شکست کھا جاتا ہے اس میں ایک فیصلہ تو ہوجاتا ہے مگر اس میں مخالف کا وجود باقی رہتا ہے یعنی مخالف پہلوان سامنے موجود رہتا ہے اس کا وجود باقی رہتا ہے مگر اظہار میں فریقِ مخالف کا وجود ہی نہیں رہتا جیسا کہ سورج جب ظاہر ہوتا ہے تو اس کے اظہار کے ساتھ ہی تاریکی کا وجود ہی معدوم ہوجاتا ہے اور اندھیرے کا وجود ہی نہیں رہتا اسی طرح اللہ نے ا س رسولِ حق عجل اللہ فرجہ الشریف کو بھیجنے کی وجہ یہی بیان فرمائی ہے کہ لیظھرہ علی الدین کلہ یعنی پورے کے پورے دین پر اسے ظاہر کیا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار