

Loading content...
آپ تاریخ ِ تبلیغ دیکھیں اور قرآن کریم کا بغور جائزہ لیں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا و رسل تشریف لائے سب میں ایک بات مشترک تھی وہ یہ ہے کہ ان کا Motto ماٹو تھا لا اکراہ فی الدین یعنی دین میں کوئی جبر نہیں ہے جو دین قبول کرے کرے اگر نہ کرے تونہ کرے کیونکہ کام اتمام حجت تھا اللہ کا پیغام پہنچانا تھا ما علینا الا البلاغ سے آگے وہ کچھ نہیں کر سکتے تھے کیونکہ ان پر یہ پابندی تھی کہ انہوں نے آگے کچھ نہیں کرنا ہے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمنے بھی یہی کچھ فرمایا ہمارا کام تم تک دین پہنچانا ہے اس سے آگے ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہے ہم نے سارے لوگوں کی نجات کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار