

Loading content...
مگر اس رسول کے ذکر کے ساتھ اللہ جل جلالہ یہ نہیں فرماتا کہ اس کے آنے بعد بھی کسی کو دینی آزادی ہوگی کہ دین کو قبول کرے یا نہ کرے اور ان آیات میںصرف خبریں سنانے اور احکام بتانے کی بات بھی نہیں ہو رہی ہے بلکہ عملی غلبہ اور اظہار کی بات ہورہی ہے کیونکہ یہ رسول تشریعی نہیں ہے کہ جس کا کام شریعت اور دین کا بیان کرنا ہوتا ہے بلکہ یہ رسول معنوی و تکوینی ہے کہ جس کا کام نفاذ ہی نفاذ ہوتا ہے اور اس کی رسالت سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رسالت کا ظل ہوگی اوران کی ذات سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی جزو ذات ہوگی مگر ان کے مابین یہی فرق ہے کہ وہ تشریع تک پابند تھے یہ ان کے دین کو کامل فرمانے والے ہیں اور تکمیل کیلئے چاہے جو بھی کرنا پڑے گا یہ کریں گے یہ رسول کون ہیں ؟ یہ ہیں ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور رسول ان کے قرآنی اسمائے مبارکہ میں سے ایک ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار