

Loading content...
اب یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ اللہ کا جو نمائندہ آتا ہے اس کی کئی صفات ہوتی ہیں یا حیثیتیں ہوتی ہیں اس کی ایک حیثیت یہ ہوتی ہے کہ وہ اللہ کا بھیجا ہوا ہوتاہے اور اس کاکام یہ ہوتا ہے کہ وہ عالمِ غیب کی خبریں دیتا ہے اللہ ، ملکوت ، جنت ، قبر ، حشر قیامت ، دوزخ وغیرہ کے اخبار پیش کرتا ہے اس لئے اسے نبی بھی کہا جاتا ہے یہ تو آپ کو بتایا جا چکا ہے کہ ہر رسول نبی ہوتا ہے مگر ہر نبی رسول نہیں ہو تا یہ بھی ہے کہ لفظ نبی نبا سے مشتق ہے نبا کا عام طور پرخبر کے لفظ سے ترجمہ کیا جاتا ہے مگر ان کے مابین فرق ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار