

Loading content...
کچھ لوگوں نے اس کا ترجمہ یہ کیا ہے کہ جس امت میں آپ موجود ہوں انہیں اللہ عذاب نہیں دیتا مگر قرآن گواہ ہے کہ حارث بن نعمان فھری جیسے کئی لوگ معذب ہوئے امت کے کئی لوگ مسخ بھی ہوئے بات صرف اتنی تھی کہ ترجمہ کرنے والوں کو ُ ُ فیھم کے معنی سمجھنے میں غلطی ہوئی ورنہ آیت میں فیھم کے معنی ہیں کہ جن لوگوں کے اندرآپؐ موجود ہیں جن کے من کے اندر آپؐ سما گئے ہیںانہیں اللہ عذاب نہیں دیتا حقیقت یہ ہے کہ انفسی رسول ان کی ذات اقدسؐ ہی کا ایک پرتو ہوتا ہے اس لئے اس کی موجودگی دراصل شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی موجودگی ہی ہوتی ہے کیونکہ وہ حجتِ زمانہ کا نمائندہ ہوتا ہے اور حجت زمانہ وہی ہو سکتا ہے جو شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکا نائب و مختیار کلی ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار