

Loading content...
باہر کی تبلیغ شنیدہ ہی ہوتی ہے اس میں دیکھنے والی کوئی چیز نہیں ہوتی کیونکہ باتیں کوئی چیز دکھا نہیں سکتیں ہاں من کا رسول جب نفس میں بیدار ہوتا ہے تو انوار الہی کا من میں مشاہدہ بھی کروا دیتا ہے اسی لئے کہتے ہیں کہ کتابی علم اور تقلیدی اسلام کچھ بھی نہیں یہ تو سنی سنائی باتیں ہیں کیونکہ یقین تو پانے سے ملتا ہے سنی سنائی باتوں پر اکتفیٰ کرنے والوں کی دولت ایمان شیطان بہت جلد غارت کر دیتا ہے میدانِ علم میں کوئی شیطان سے نہیں جیت سکتا اس لئے دولت علم و عقل ہمیشہ شیطان کی زد میں رہتی ہے آپ دیکھیں بڑے بڑے عقل مند اور بڑے بڑے علما ہی شیطان کے آلہ ٔ کار بن جاتے ہیں ہاں جس کے من میںانفسی رسول عشق کی جوت جگا دیتا ہے اور وہ اندر سے تبلیغ کا کام شروع کردیتا ہے تو پھر شیطان کی کوئی چال اسے گمراہ نہیں کر سکتی یہی عشق ہی مؤدت ہے جو پاک و پاکیزہ دولت ہے کہ جو شیطان کی دست برد سے پاک ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ اگر اس دولت ِ مؤدت و عشق کے نجس ہونے کا کوئی خطرہ ہوتا تو اجر رسالت اسے قرار نہ دیا جاتا کیونکہ صاحبان ِتطہیر سے ہر رجس دور ہے اس لئے ان کے لئے وہ اجر قرار دیا گیا کہ جو کبھی بھی رجس آلود نہیں ہوسکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار