

Loading content...
ان الفاظ کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگوں کو اشتباہ ہوا ہے کہ اس سے مراد شہنشاہ انبیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں اور پھر اس اشتباہ پر انہوں نے اپنے ایک عقیدے کی عمارت بھی کھڑی کردی اور ایسے آیات کو وحدتِ نوع پر دلیل کے طور پر پیش کردیا یہاں وہ جناب مراد نہ تھے ـ بلکہ انفسی رسول مراد تھے نہ کہ آفاقی جب مراد ہی درست نہیں ہے تو دلیل خود بخود باطل ہو جاتی ہے اور اس طرح جو لوگ فیھم یا من انفسھم سے یا من انفسکم سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ ہم سے تھے ان لوگوں کو اشتباہ ہوا ہے یا پھر وہ عمداً دشمنی کر رہے ہیں ورنہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے الفاظ میں اکثر مقامات پر اس رسول انفسی کا ذکر ہے کہ جو مومنین کے اندر مبعوث ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار