

Loading content...
اس لئے یہ ازلی ہے اور یہی سب سے بڑا ہادی ہے یہ آفاقی رسول سے زیادہ مؤثر ہدایت فرماتا ہے کیونکہ آفاقی رسول انسان کے نفس کو متاثر نہیں کر سکتا ہاں جو انفسی رسول ہوتا ہے وہ من کے اندر عشق کی جوت جگاتا ہے اور عقل سے ماوریٰ دنیا دکھاتا ہے ہدایت وہی ہوتی ہے کہ جو اندر سے ہو ورنہ باہر کی کوئی ہدایت کسی کو مومن کامل نہیں بنا سکتی ہاں جس کے اندر انفسی رسول مبعوث ہوجاتاہے اور وہ اندر سے بیٹھ کر تلاوتِ آیات کرتا ہے تو انسان کا تزکیہ ٔ نفس ہونا شروع ہوجاتا ہے اور اس تزکیہ کے ثمرات میں اسے علم کتا ب اور حکمت حاصل ہوتی ہے اور وہ انسان کے اندر عقلی دلائل سے بحث نہیں کرتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ عقل اور عقلی دلائل میں کوئی بھی معلم الملکوت سے نہیں جیت سکتا اس لئے وہ عشق کے دلائل لاتا ہے اور عشق کی ایک دلیل ہی اس کے سارے دلائل برباد کر دیتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار