

Loading content...
انسان جب اس کائنات پر غور و فکر کرتا ہے تو اسے اس کائنات میں ایک کائنات نہیں بلکہ دو کائناتیں نظر آتی ہیں پہلی کائنات وہ ہے جو اس کی آنکھوں کے سامنے ہے جسے ہر آدمی کائنات کہتا ہے دوسری کائنات وہ ہے جو اس کے من کے اندر کی کائنات ہوتی ہے جس کے بارے میں امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا تھا کہ تمہارے اندر بھی ایک عالم اکبر چھپا ہوا ہے بہ الفاظ دیگر ایک کائنات خارجی ہے جو انسان کے باہر ہے جسے وہ بصارت سے دیکھ سکتا ہے اور ایک کائنات اس کی داخلی کائنات ہے کہ جسے وہ بصارت سے نہیں دیکھ سکتا بلکہ وہ بصیرت سے دیکھی جاسکتی ہے جو کائنات انسان کے باہر کی کائنات ہے یعنی اس کی خارجی کائنات ہے اسے آفاق کہاجاتا ہے اور جو اس کی من کے اندر کی کائنات ہے اس کی داخلی کائنات ہے اسے انفس کہاجاتا ہے اس لئے اللہ نے فرمایا تھا کہ میں تمہیں اپنی آیاتِ انفسی بھی دکھاؤں گا اور آیاتِ آفاقی بھی دکھاؤں گا یعنی اللہ کی مظاہرہ گاہیں دو ہیں ایک یہ ہمارے باہر کی کائنات اور دوسری ہمارے اندر کی مظاہرہ گاہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار